ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی ٹیم کے میرپور ماتھیلو میں چھاپے ،8کلو گرام کالعدم پلاسٹک بیگز ضبط

جمعرات 23 جنوری 2020 23:05

سکھر۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ادارہ تحفظ ماحولیات سکھر کی ٹیم ریجنل نے انچارج اجمل خان تنیو کی سربراہی میں میرپو ر ماتھیلو ضلع گھوٹکی میں حکومت سندھ کی جانب سے کالعدم نان بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8کلو گرام پلاسٹک کی تھیلیاں ضبط کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ماحولیاتی تحفظ ادارے سکھر کے ریجنل انچارج اجمل خان تنیو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ میرپور ماتھیلو میں تحفظ ماحولیات قانون 2014کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 30سے زائد دکانوں پر چھاپے مارے گئے جس کے دوران مختلف دوکانوں سی8کلو گرام کالعدم پلاسٹک بیگس بر آمد کیے گئے ۔

اعلامیہ کے مطابق سیپا ٹیم پاکستان سٹیزن پورٹل پر ہونے والی شکایات کی روشنی میں میرپور ماتھیلو میں کاٹن فیکٹری کی جانچ پڑتال کی گئی اور فیکٹری انتظامیہ کو شکایات کے ازالے کے لیے ماحولیاتی قانون 2014کے تحت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں