کمشنر سکھر ڈویژن کی جانب سے پولیو مہم کے دوران اسٹل مسنگ چلڈرن کی تعداد بڑھنے پر برہمی کا اظہار

ویکسینیٹرز کی سرویلینس اور مانیٹرنگ بڑھائی جائے،پی پی ایچ آئی اپنی کارگردگی بہتر بنائے،شفیق مہیسر کی پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس میں ہدایات

جمعرات 23 جنوری 2020 23:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) کمشنر سکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے گذشتہ پولیو مہم کے دوران اسٹل مسنگ اور ناٹ اویل ایبل چلڈرین کی تعداد بڑھنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کوئی بہانہ نہیںچلے گاغیر ذمے داری کا مظاہرا کرنے والے ڈاکٹرز اور ٹیموں کے خلاف کاروائی کے لئیے اعلیٰ حکام کو لیٹر لکھا جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس کے کانفرنس روم میں پولیو کے خاتمے کے لئے سکھر ڈویزنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ۔ون سکھر اختر حسین قریشی ،ڈائریکٹر ہلتھ سروسزآغا سمیع اللہ، ڈی سی سکھر رانا عدیل ، ڈی سی خیرپور محمد نعیم سندھو، ڈی سی گھوٹکی خالد سلیم ،تینوں اضلاع کے ڈی ایچ اوز ،ڈبلیو ایچ اوز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر ڈویزن نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کے پولیو مہم شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل کام شروع کرنا ہوگامائکرو پلان ہفتہ پہلے اپڈیٹ کیا جائے تب ہی مہم کامیاب ہو سکتی ہے۔جبکہ ٹیموں کی ترتیب ایک دن پہلے چیک کی جائے۔انہوں نے ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کے ٹریننگ مکمل کرنے والے نئے ویکسینیٹرز کو فوری طور پر فیلڈ میں بھیج کر ان کے تبادلوں پر پابندی لگائی جائے، جبکہ پولیو مہم کے دوران لیڈی سپروائز ر کا اہم کردار ہے۔

کشمنر سکھر ڈویزن نے خیرپور سمیت دیگر اضلاع میں آر ایچ سیز ، چلڈرین اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں نومولود بچوں کو پولیو سے بچائوکے زیرو ڈوز کم تعداد میں لگنے کا نوٹیس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ پی پی ایچ آئی ، ای پی آئی اور دیگر ادارے اپنی ذمے داریاں بخوبی انجام دیں اور ہسپتالوں میں بچوں کو زیرو ڈوز کے لئے میکنیزم بنایا جائے۔کمشنر سکھر ڈویزن نے کہا کے رورل ہیلتھ سینٹرز میں 24گھنٹے پولیو ویکسینیٹ کو یقینی بنا جائے اور پرائیویٹ اسپتالوں کو پولیو ڈراپس فراہم کر کے بچوں کو زیرو ڈوز کے لئے پابند بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کے ویکسینیٹرز کی سرویلینس اور مانیٹرنگ کو بہتر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں سے برتھ رجسٹریشن کے سلسے میں ماہانہ رپورٹ حاصل کی جائے اور غلط اعداد وشمارفراہم نہ کئے جائیں۔کمشنر سکھرنے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر پرائیویٹ ہسپتالوںکی ڈیٹا جمع کی جائے اور انسپیکیشن کا عمل بڑھایا جائے۔

کمشنر سکھر ڈویزن نے ہدایت کی کے پولیو مہم میں خراب کارگردگی دکہانے والے ڈاکٹرزاور ٹیموں سے کوئی بھی رعایت نہ ہوگی۔فوری طور پر غیر ذمے داروں کے خلاف کاروائی کے لئیے اعلیٰ حکام کو لکھا جائے۔کمشنر سکھر نے اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمے داری بخوبی سر انجام دیں اور یونین کونسل کی سطح پر پولیو ٹیموں اور یو سی ایم اوز کو پولیو مہم سے پہلے طلب کرکے مائکرو پلان اپڈیٹ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں