مشیر وزیر اعلی اعجاز جکھرانی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ریفرنس کی سماعت17فروری تک ملتوی

پیر 27 جنوری 2020 21:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) کی احتساب عدالت میں مشیر وزیر اعلی اعجاز جکھرانی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ریفرنس کی سماعت، اعجاز جکھرانی اور دیگر ملزمان پیش، ملزمان کوریفرنس کی کاپی فراہم کردی گئی، سماعت سترہ فروری تک ملتوی ، تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت میں مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی اور ان کے دیگر ساتھیوں چیئرمین میونسپل کمیٹی جیکب آباد عباس جکھرانی، عبدالرزاق بہرانی اور ظہیر عیسائی کے خلاف قومی احتساب بیورو کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں داخل کیے گئے ریفرنس کی سماعت ہوئی مشیر جیل جانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی خود جبکہ دیگر ملزمان جو پہلے ہی گرفتار ہیں انہیں نیب نے عدالت میں پیش کیا عدالت نے سماعت کے دوران دونوں فریقین کے دلائل سنے اور ملزمان کی جانب سے ریفرنس کی کاپی نہ ملنے کی شکایت پر نیب کو فوری انہیں کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کی جس پر نیب نے ملزمان کو ریفرنس کی کاپی فراہم کی تاہم عدالت نے بعد ازاں سماعت سترہ فروری تک ملتوی کردی واضح رہے کہ مشیر اعجاز جکھرانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نیب نے 73 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس داخل کررکھا ہے جس میں جیکب آباد، کراچی اور اسلام آباد میں زمین، فلیٹ خریدنے کراچی ڈی ایچ میں دوبنگلے بنانے کے الزامات بھی عائد ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں