ہمارے خلاف نیب نے ریفرنس کو مذاق بنا دیا ہے،اعجاز علی جکھرانی

ریفرنس جھوٹ پر مبنی ہے امید ہے عدالت سے ہمیں انصاف ملے گا،میڈیا سے بات چیت

پیر 27 جنوری 2020 21:08

ْسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف نیب نے ریفرنس کو مذاق بنا دیا ہے ریفرنس جھوٹ پر مبنی ہے امید ہے عدالت سے ہمیں انصاف ملے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہ ایس ایس پی شکارپور معافیاں نہ مانگے تو کہنا امتیاز شیخ اس کے خلاف عدالت میں گئے ہیں میں تو بھی وکیل سے مشورہ کروں گا میں نے کبھی کرمنل کا ساتھ نہیں دیا جس کے گواہ جیکب آباد میں رہنے والے تمام ایس ایس پیز ہیں جو بتائیں گے کہ میں نے ہمیشہ کرمنل کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے کبھی امن و امان کے حوالے سے مداخلت نہیں کی ان کا کہنا تھاکہ ایس ایس پی شکارپور رضوان خان نالائق ہیں یہ جہاں بھی جاتے ہیں ایسی رپورٹیں بناتے ہیں تاہم ان کا کام جیلوں کے نظام میں مداخلت کرنا نہیں ہے جیلوں میں سپرنٹنڈنٹ مقرر ہیں اگر ان کے خلاف کوئی ثبوت ہو تو پھر جیل سپرنٹنڈنٹ کے پاس جاسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں