سکھر:شیوا جی ایم سی ملازمین کامطالبات کے حصول اور یونین رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرنے والے عمل کے خلاف29روز بھی احتجاج جاری

مطالبات منظور کرکے رہنماؤں پر درج جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں، شیوا رہنماؤں کا مطالبہ

پیر 27 جنوری 2020 23:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) شیوا جی ایم سی ملازمین کامطالبات کے حصول اور یونین رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرنے والے عمل کے خلاف29روز بھی احتجاج جاری،مطالبات منظور کرکے رہنماؤں پر درج جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں، شیوا رہنماؤں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن ( شیوا ) جی ایم سی سکھر کے زیر اہتمام ملازمین نے اپنے حقوق کیلئی29ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حقوق کیلئے شدید نعریبازی کی مظاہرے کی قیادت شیوا چیئرمین ریاض احمد بھیو ، برادری خان گڈانی ، سنی ، یار محمد کٹپر ، نعیم احمد و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنما?ں کا کہنا تھا کہ شیوا لاڑکانہ اور سکھر کے ملازمین کی جانب سے احتجاجی تحریک کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکشن جاری کیا لیکن چھ ماہ بیت گئے ملازمین کے مسائل حل نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید مایوسی اور بے چینی کی لہر دوڑ رہی ہے،ملازمین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر یونین رہنماؤں اور ملازمین کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فائنل شوکاذ نوٹس بھیجے جارہے ہیں اور جھوٹے کیس درج کرائے جارہے ہیں جبکہ دو سنئیر ملازمین پر جھوٹا کیس داخل کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ملازمین نے یونیورسٹی انتظامیہ سمیت چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملازمین کے جائز حقوق فراہم کرانے میں اپنا کردار اداکریں بصورت دیگرملازمین کا پر امن احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں