جمعیت علماء اسلام یونٹ ھنگورو کی مجلس عمومی کا دستوری اجلاس

اجلاس میں تنظیمی امور سمیت موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا نااہل حکومت کی غریب عوام دشمن پالیسیوں کے باعث بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بدامنی میں اضافے پر سخت تنقید

پیر 27 جنوری 2020 23:04

ٍسکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) جمعیت علماء اسلام یونٹ ھنگورو کی مجلس عمومی کا دستوری اجلاس یونٹ کے امیر حافظ ابواسامہ عباسی کی صدارت نور مسجد چنہ محلہ ھنگورو میں منعقد ہوا اجلاس میں خصوصی طور جے یو آئی ضلع سکھر نائب امیر حافظ غلام محمد کندھر ،ضلعی ترجمان قاری لیاقت علی مغل نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں یونٹ کے مجلس عمومی کے اراکین مولانا صفی اللہ جتوئی،مولانا محمد مبین عباسی،غلام محمد جتوئی، مولانا سمیع اللہ چاچڑ، مولانا منیر احمد عباسی، محمد شعبان جتوئی، لعل خان جتوئی،حافظ محمد قاسم عباسی، بخت اللہ جتوئی، عبدالقدیر سومرو، عمار خان اور ابوبکر عباسی و دیگرنے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور سمیت موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا اور موجودہ نااہل حکومت کی غریب عوام دشمن پالیسیوں کے باعث بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بدامنی میں اضافے پر سخت تنقید کرتے ہوئے حالیہ آٹے اور چینی کے خودساختہ مصنوعی بحران کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے یہودی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے اسلامی ریاست پاکستان میں بسنے والی غریب اور مظلوم عوام دشمن پالیسیاں بنا کر نا صرف ملک میں معاشی بحران پیدا کیا ہے بلکہ گذشتہ ڈیڑھ سال میں بڑھتی ہوئی بلاجواز مہنگائی نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھیننے کیساتھ ساتھ جینے کی امنگ بھی چھین لی ہے اس وقت ملک میں مہنگائی کے باعث اشیاء خوردنوش ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تواضافہ ہوا لیکن افسوس ملک میں بدامنی کی لہر بھی دوڑ رہی ہے ملک کے شہری و دیہی علاقوں میں دن دہاڑے ،چوری ،ڈکیتی ،رہزنی ،قتل،لوٹ مار کی واردتیں ہورہی ہے لیکن افسوس نااہل حکمران اور متعلقہ انتظامیہ سب کچھ ٹھیک ہے ٹھیک ہوجائیگا کا بے وقوفی والا راگ الاپ رہی ہے ،جے یو آئی عوام مسائل پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھی گی اور ملک کی غریب اور مظلوم عوام کو ابکے جائز بنیادی حقوق فراہمی کے سلسلے میں ہر فورم پر آواز بلند کریگی،شرکاء اجلاس نے مزید کہا کے پاکستان کی باشعور عوام نااہل سیلکٹیڈ حکومت اور اسکی ناقص عوام دشمن پالیسیوں سے بے زار ہوچکی ہے ملک کے چاروں صوبوں کی عوام موجودہ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بن رہی ہے انشاء اللہ جییو آئی کے کارکنان ملک کی غریب اور مظلوم عوام کیساتھ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اس ملک سے یہودی ایجنٹ سرکار کا خاتمہ کرکے ہی دم لینگے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں