سکھر: مختلف سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی نمائندگان وفد کی ایگزیکٹیو انجنیئر آپریشن ڈویژن سیپکو سکھر راجہ عزیز احمد رڈ سے انکے دفتر میں ملاقات

پیر 27 جنوری 2020 23:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) سکھر مختلف سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی نمائندگان کے ایک وفد نے جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اصلاح الدین شیخ کی قیادت میں شہریوں کو سیپکو کی جانب سے درپیش مشکلات کے حل کیلئے ایگزیکٹیو انجنیئر آپریشن ڈویژن سیپکو سکھر راجہ عزیز احمد رڈ سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں شہریوں کو بلاجواز ڈیڈکشن بلز اور اضافی یونٹ بلز بھیجے جانے والے عمل سے آگاہ کیا وفد میں انجمن تاجران کپڑا مارکیٹ سکھر کے نائب صدر سلیم مالا ، سول سوسائٹی کے نصیر گوپانگ ، آغاز ویلفیئر سکھر کے آصف راجپوت ، بندھانی فلاحی تنظیم سکھر کے توفیق بندھانی ، مبین بندھانی سمیت دیگر نمائندگان موجود تھے ، سماجی نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹیو انجنیئر آپریشن ڈویژن سیپکو سکھر راجہ عزیز احمد رڈ نے وفد کو یقین دلایا کہ سیپکو چیف کی خصوصی ہدایات پر صارفین کو سیپکو کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہمی کیلئے اقدام کئے جا رہے ہیں شکایات پر نظر ثانی کرکے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائیگا اور جلد ہی اس سلسلے میں خصوصی کائونٹر قائم کیا جائیگا تاکہ شہریوں کو اووریڈنگ اور ڈیڈکشن بلز سے نجات مل سکے بعد ازیں ایگزیکٹیو انجنیئر آپریشن ڈویژن سیپکو سکھر راجہ عزیز احمد رڈ و دیگر سیپکو افسران سے ملاقات کے بعد جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اصلاح الدین شیخ و دیگر نمائندگان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے تمام سماجی تنظیموں نے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کردیا ہے اگر سیپکو نے اپنا قبلہ درست کر کے صارفین کے مسائل حل نہ کئے تو مجبوراً احتجاج کا دائرہ اختیار کرینگے جس کی تمام تر زمہ داری سیپکو پر عائد ہو گی ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں