تاجر چھوٹا ہو یا بڑا انکو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر پلٹ فارم پر آواز بلند کرینگے،ملک رضوان الحق

سکھر آٹو پارٹس اونرایسوسی ایشن کا شکر گذار ہوں جنہوں نے ایوان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،صدر ایوان صنعت و تجارت

بدھ 19 فروری 2020 23:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء)ایوان صنعت و تجارت کے صدر ملک رضوان الحق نے کہا کہ تاجر چھوٹا ہو یا بڑا انکو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر پلٹ فارم پر آواز بلند کرینگے سکھر آٹو پارٹس اونرایسوسی ایشن کا شکر گذار ہوں جنہوں نے ایوان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سکھر آٹو پارٹس اونر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی الہی بخش شیخ ، جنرل سیکریٹری حافظ عمیر احمد چوہدری کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا ، ایوان صنعت و تجارت کے صدر و اراکین مجلس عاملہ کی جانب سے سکھر آٹو پارٹس اونر ایسوسی ایشن کے وفد کا ایوان میں خوش آمدید کہا گیا، ملاقات میں تاجر برادری سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی اور شہر کی تعمیر و ترقی سمیت تاجر برادری کے درپیش مسائل اور انکے جائز حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ، ملاقات میں ایوان صنعت و تجارت کی جانب سے آٹو پارٹس اونر ایسوسی ایشن سکھر کے سابق صدر مرحوم حاجی عبدالمتین بندھانی کی اپنی حیات زندگی میں تاجر برادری کیلئے کئے جانے والے کاموں کو سراہا گیا اور ان کی بلند درجات کیلئے دعا مغفرت بھی کی گئی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں