سکھر:ملکیت پر قبضے اورقاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر کے علاقے گڈانی پھاٹک نزد بھوسہ لائن کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 19 فروری 2020 23:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) ملکیت پر قبضے اورقاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر کے علاقے گڈانی پھاٹک نزد بھوسہ لائن کے مکین عطر گڈانی نے اپنی اہلیہ زرینہ اور معصوم بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے چند ماہ قبل اسکے عزیزوں جوابداروں امان اللہ ،گل حسن،گل محمد،علی حسن و دیگر نے ہماری ملکیت پرغیر قانونی قبضہ کرنا چاہا انکار پر جوابداروں نے میرے سسر انور گڈانی کو قتل کیا اور شکایت اور مزحمت پر میریبھائی شوکت،رشتے دار اکبر علی کو بھی قتل کر دیا تھا واقعہ کی رپورٹ متعلقہ تھانے پر درج کرائی لیکن مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملوث ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں اور ہمیں کیس واپس لینے اور گھر خالی کرنے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہے قاتلوں کی گرفتاری سمیت انصاف و تحفظ کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانیپر مجبور ہیں مظاہرین نے اے آئی جی ،ایس ایس پی و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکرملوث افراد کی گرفتاری،انصاف سمیت تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں