سکھر میں پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری

1065پولیو ٹیمیں 3 لاکھ 52 ہزار 111 بچوں کو قطرے پلانے کے لیے متحرک

جمعرات 20 فروری 2020 22:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) سکھر میں پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری، تفصیلات کے مطابق سکھر میں پولیو مہم کے سلسلے میں چوتھے روز بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل جاری رہا ہے محکمہ صحت سکھر کی جانب سے تشکیل کردہ 1065پولیو ٹیمیں 3 لاکھ 52 ہزار 111 بچوں کو قطرے پلانے کے لیے متحرک نظر آرہی ہے اور پولیو ٹیموں کی جانب سے گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے کا سلسلہ جاری ہے پولیو مہم کے سلسلے میںڈسٹرکٹ ہیلتھ سکھر کے افسران و عملے کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پولیو مہم میں سو فیصدی ہدف حاصل کرلیں گے تین روز میں اسی سے پچاسی فیصد ہدف حاصل کرلیا ہے باقی بھی کل تک مکمل کرلیں گے پولیو مہم کی بھرپور نگرانی و مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں