سکھر:سندھ فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری تیل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

تین دکانیں سیل کردیں ،بڑی مقدار میں تیل بھی تحویل میں لے لیا، سیمپل چیکنگ کیلیے لیبارٹری بھجوادیئے

جمعرات 20 فروری 2020 23:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) سکھر میں سندھ فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری تیل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین دکانیں سیل کردیں ،بڑی مقدار میں تیل بھی تحویل میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں غیرمعیاری پکانے کا تیل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور سکھر کے علاقے شیخ شینھن روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری تیل فروخت کرنے پر تین دکانیں سیل کردی ہیں اور دکانوں میں موجود تیل بھی تحویل میں لے لیا ہے اس موقع پر سندھ فوڈ اتھارٹی کیحکام کا کہناتھا کہ تیل کے سیمپل مزیدچیکنگ کیلیے لیبارٹری کو بھجوائیجائیں گے اس کے بعد دکانداروں کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی اور کسی کو لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان کا کہناتھاکہ چھاپے کے دوران دکانوں میں صفائی کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا اور کسی طرح حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھا گیا تھا۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں