سکھر’ جیالوں کا اپنے ہی میئرکے خلاف احتجاجی مظاہرہ، نعریبازی

احتجاج کے دوران جیالوں کا جیالوں پر حملہ ،، آپس میں تلخ کلامی، دھکے بازی، جیالوں کی ایک دوسرے پر الزام تراشیاں ، مظاہرین کی جانب سے میئر کے خلاف ہر یوسی میں احتجاج کا اعلان، بلاول بھٹو میئر کو ہٹائیں، جیالوں کا چیئر مین سے مطالبہ

جمعہ 21 فروری 2020 22:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) سکھر میں جیالوں کا اپنے ہی میئرکے خلاف احتجاجی مظاہرہ، نعریبازی،احتجاج کے دوران جیالوں کا جیالوں پر حملہ ،، آپس میں تلخ کلامی، دھکے بازی، جیالوں کی ایک دوسرے پر الزام تراشیاں ، مظاہرین کی جانب سے میئر کے خلاف ہر یوسی میں احتجاج کا اعلان، بلاول بھٹو میئر کو ہٹائیں، جیالوں کا چیئر مین سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ورکر کی جانب سے کارکنان کی بڑی تعداد نے لیبر کونسلر یوسی 2و پی پی سٹی ورکر غوث بخش میرانی،نوید چانڈیو،علی بھائی قاسمی ،ارشاد میرانی و دیگر کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے میئر کی تصویریں اور پارٹی جھنڈے ہاتھوں میں اٹھا کر میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مئیر سکھر مردہ باد کے نعرے لگائے کارکنان کے احتجاج کے دوران راستے سے گذرنے والے پی پی جیالوں نے کارکنان کو مئیر سکھر کے خلاف احتجاج سے روکنے کی کوشش کی پارٹی پرچم چھیننا چاہا جس پر آپس میں تلخ کلامی شروع ہوگئی اور ایک دوسرے کو دھکے دیکر گالم گلوچ کی گئی جبکہ نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی ، جیالوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشیاں بھی کئی گئی بعد ازیں معززین شہریوں کی جانب سے معاملہ رفع دفع کرایا گیا مظاہرے کے دوران پی پی سٹی ورکرز کا کہنا تھا کہ ہم لوگ اپنے لئے نہیں نکلے شہری مسائل کے حل کیلئے نکلے ہیں حق اور سچ کی آواز کو طاقت کے زور سے دبایا نہیں جاسکتا، میئر شہر کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں،جیالوں کی جانب سے میئر کے خلاف ہر یوسی میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو سمیت اعلی قیادت سے میئر سکھر کو فوری ہٹائے جانے سمیت شہریوں کو انکے بنیادی و بلدیاتی حقوق فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں