مادری زبانوں کھ عالمی دن’

سندھی ادبی سنگت سکھر کے زیر اہتمام سندھی بولی کو قومی درجہ نہ دئے جاے والے عمل کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 21 فروری 2020 22:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر سندھی ادبی سنگت سکھر کے زیر اہتمام سندھی بولی کو قومی درجہ نہ دئے جاے والے عمل کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی مظاہرے کی قیادت سندھی ادبی سنگت شاخ سکھر کے رہنمامجید نواز مغل،سچل بھٹی،یامین میرانی،ضیاء بھٹی،شفاعت گھانگھرو و دیگر کررہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دنیامیں 6909زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے کئی زبانوں کو ختم ہونے کاخطرہ ہے زبان کی فروغ کے لیے تعلیمی ذریعہ لازمی ہوتاہے ،سندھی زبان قدیم اورعظیم ہے جس کے خلاف سازش کی جارہی ہے ،نجی اسکولوں میں سندھی زبان نہیں پڑھائی جاتی ،جوقوم مادری زبان میں تعلیم حاصل کرے گی وہی ترقی کرے گی اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں نے سندھی بولی کو قومی درجہ نہ دئے جاے والے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بالا حکام سے سندھی بولی سمیت دیگر مادری بولیوں کو قومی درجہ دیئے جانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں