سکھر پولیس کا جوا اڈے پر چھاپہ ، دو جواری گرفتار

ہفتہ 22 فروری 2020 22:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں صاحب کی ہدایت پر سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ہے ترجمان سکھر پولیس کیمطابق ایس ایچ او تھانہ سنگرار نے حدود میں جوا کے اڈے پر چھاپہ ،کاروائی کرکے دو جواریوں نضل اور اختیار کو گرفتار کرکے گرفتار ملزم کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، کلکیولیٹر نقدی و دیگر سامان برآمد کیا اورملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اسی طرح اے سیکشن پولیس نے دوران گشت اطلاع پر گرم گودی کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے چوری کے ارادے سے کھڑے شخص علی گل میرانی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول میگزین گولیاں برآمد کی ہیں ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ،ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے پولیس پارٹی کو کامیاب کاروائی پر شاباش کا پیغام دیا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں