راجہوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات

سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سکھر کا پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیکر 30دن کے اندر الیکشن کرانے کا اعلان

منگل 25 فروری 2020 23:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) راجہوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سکھر نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیکر 30دن کے اندر الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں چند روز رقبل سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے ایک لیٹر کے زریعے انتخابات کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کیلئے یوسی چیئرمین محمد عامر عمر بندھانی کو فوکل پرسن مقرر کیا تھا جنہوں نے اپنے لیٹر کے زریعے الیکشن کمیٹی کیلئے پانچ افراد کا نام جس میں قاری جمیل احمد بندھانی ، محمد ناصر پہنور ، عبدالغفار بندھانی ، محمد رضا بندھانی سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر دارالطفال سوشل ویلفیئر ذوالفقار علی شامل تھے متعلقہ محکمے نے فوکل پرسن کے نامزد کردہ کمیٹی کو قبول کرتے ہوئے ایک لیٹر کے زریعے ذوالفقار علی گیلال ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ( ڈی اے ) سکھر کو الیکشن چیئرمین مقرر کر کے پانچ رکنی کمیٹیقاری جمیل احمد بندھانی ، محمد ناصر پہنور ، عبدالغفار بندھانی ، محمد رضا بندھانی کو مقرر کیا ہے جو تیس یوم کے اندر راجپوت بندھانی ویلفیئرایسوسی ایشن کے انتخابات کرانے کی پابند ہوگی ،۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں