پنو عاقل ، کلہوڑو برادری سے تعلق رکھنے والے خادم حسین کلہوڑو کا زرعی زمین پر غیر قانونی قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

منگل 25 فروری 2020 23:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) پنو عاقل کے نواحی گائوں کے مکین کلہوڑو برادری سے تعلق رکھنے والے خادم حسین کلہوڑو نے زرعی زمین پر غیر قانونی قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اسکے عزیزوں عبدالطیف ، غلام قادر ، مانجھی کلہوڑو ، ممتاز و دیگر نے غیر قانونی طریقے سے زرعی زمین کا کھاتہ تبدیل کر کے ہمارے دس ضرب زرعی زمین پر قبضہ کر لیا ہے شکایات پر پولیس کی مدد سے ہمارے خلاف جھوٹے کیس درج کرائے ہیں اور ہمیں جان سے مارنے کی کوشش کی جس پر میں اپنے اہل خانہ سمیت انصاف و تحفظ کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں ، متاثرہ شخص نے بالا حکام سے قبضہ کا نوٹس لیکر زمین واپس دلانے سمیت ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں