دلوں کی اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے پر عزم ہیں،قاضی مشھود احمد طاہری

منگل 25 فروری 2020 23:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے صدر قاضی مشھود احمد طاہری نے سکھر کے ضلعی صدر خلیفہ محمود علی میمن کی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دلوں کی اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔روحانیت پر عمل کرکے معاشرے میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔دنیا میں دیرپا امن صرف باتوں یا دعوں سے نہیں بلکہ ایک دوسرے کی بات سننے،سمجھنے اور اختلافات کے باوجود برداشت کرنے سے حاصل ہو سکتا ہے۔

اسلام نے قرآن و سنت کے زریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔جس کا عملی مظاہرہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،صحابہ کرام اور اولیائ اللہ کی حیات مبارکہ سے ملتا ہے۔عصر حاضر کے سماجی،سیاسی اور ثقافتی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے ہمارے قائد و رہبر محبوب سجن سائیں جدید تقاضوں کے مطابق لوگوں کی فکری تربیت فرما رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محبوب سجن سائیں ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جنہوں نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ ہر شعبہ زندگی میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

عوام الناس کے دلوں میں تصوف جیسے دین اسلام کے اہم جز کے بارے میں پائی جانے والی نفرتوں کو محبتوں میں بدل دیا۔آج کے مفاد پرست دور میں امت کو مسالک و تفرقہ بازی اور مذہبی منافرت کی دلدل سے نکال کر ان کا ناطہ ذکر قلبی کے زریعہ سے اللہ سے مظبوط کررہے ہیں۔اس موقع پر صوبائی رہنما مخدوم محمد اعظم،خلیفہ مولانا محمد اشرف جتوئی،ڈاکٹر سعید اعوان،محمد اقبال سوہو،مشتاق سومرو بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں