پاکستان میں کرونا وائرس انکشاف کے بعد بھی محکمہ صحت سکھر جاگ نہ سکی

سرکاری اسپتالوں میں کسی قسم کی اقدامات نہ ہو سکے ، شہری خوف و مبتلا ، بازاروں سے ماسک غائب ہونا شروع ، بالا حکام سے کرونا وائرس سے بچائو کے سلسلے میں شہریوں کا فی الفور اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

جمعرات 27 فروری 2020 23:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) پاکستان میں کرونا وائرس کا انکشاف ، دو کیسز سامنے آنے کے باوجود محکمہ صحت سکھر جاگ نہ سکی ، سکھر کے سرکاری اسپتالوں میں کسی قسم کی اقدامات نہ ہو سکے ، شہری خوف و مبتلا ، بازاروں سے ماسک غائب ہونا شروع ، بالا حکام سے کرونا وائرس سے بچائو کے سلسلے میں شہریوں کا فی الفور اقدامات اٹھانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز سامنے آنے پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی میڈیکل سٹورز سے ماسک غائب ہونا شروع ہو گئے ہیں پاکستان میں کرونا وائرس کی تصدیق سے قبل ماسک کا ایک ڈبہ 300 سے 400 میں فروخت ہوتا تھا جو اب گیارہ سو روپے تک جا پہنچا ہے ، جبکہ کرونا وائرس کے انکشاف کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ تعلیم نے چار روز ہ اسکول کی چھٹیاں بھی جاری کردی ہے ، کرونا وائرس کے بعد شہر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ابتک کسی قسم کی موئثر اقدام نہیں کئے گئے ہیں البتا سکھر ائیر پورٹ پر محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ایک اسکرنینگ ٹیم روانہ کر دی گی ہے ، کرونا وائرس کی اطلاع پر شہریوں میں مختلف چہ مگوئیاں جاری ہے اور سوشل میڈیا کے زریعے کرونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیراستعمال کرنے کی ہدایات شئیر کی جارہی ہے واضع رہے کہ سکھر میں محکمہ ہیلتھ سندھ کی جانب سے کرونا وائرس کے بچائو کے سلسلے میں سندھ کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں کسی قسم کی سہولیات دیکھنے کو سامنے نہیں آسکی ہے اور نا ہی ابتک محکمہ ہیلتھ کی جانب سے شہریوں کو اس حوالے سے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، کرونا وائرس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس کی فضاء پھیل گئی ہے اور شہریوں کی جانب سے حکومت وقت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچائو کے سلسلے میں فی الفور موئژاقدام کر کے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا ئے ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں