میئر سکھر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے

منگل 31 مارچ 2020 22:12

سکھر۔ 31مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) میئر سکھر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے، اطلاعات کے مطابق ، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کورونا وائرس کے معاملات دیکھنے اور سکھر لیبر کالونی میں قرنطینہ سینٹر کا دورہ کرنے کے بعد کراچی میں آغا خان لیبارٹری سے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا ، سول ہسپتال سکھر کے ایم ایس تسلیم خمیسانی نے بتایا ہے کہ میئر سکھر نے احتیاطی طور پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے، انکی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں