کرونا وائرس کو شکست دینے کے لئے با صلاحیت افراد پر ٹیم تشکیل دی جائے،سربراہ تنظیم پاکستانی

بدھ 1 اپریل 2020 16:24

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کے لئے سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر صرف پاکستان کے مفاد میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے با صلاحیت افراد پر ٹیم تشکیل دی جائے، جاری کردہ ایک اعلامیہ میںانہوںنے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،ٹیلنٹ کی ناقدری کی وجہ سے غیر ملکی حکومتیں اور ادارے ہمارے اس ٹیلنٹ سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت فوری طور پر ملک میں سازگار ماحول پیدا کر ے تاکہ یہ قیمتی اذہان کہیں اور جانے کے بجائے اپنے ہی ملک کے لئے خدمات سر انجام دیں اور اسے ترقی کی بلندیوں پر پہنچائیں۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت صحت اور ہائر ایجوکیشن کورونا وائرس سے بچاؤ کی ادویات اور ایجادات کے سلسلے میں پاکستانی نوجوانوں کی سرپرستی کا خصوصی اعلان کرے۔تحقیقی اداروں اور جامعات کو دیئے جانے والے تحقیقی بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا جائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں