سکھرمیں لاک ڈاؤن ،سڑکیں سنسان ،خوف کے باعث شہری گھروں تک محدود

جمعرات 9 اپریل 2020 19:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) سکھر میں جزوی لاک ڈاؤن، ہوٹل، چائے خانے، ریسٹورنٹس، سوئمنگ پل، کلبز اور مختلف بازار بند، بس اڈوں ،ریلوئے اسٹیشنوں سمیت سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ،لوگ گھروں میں محصور تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے احکامات کے باعث سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بھی 18ویں روز جزوی لاک ڈاؤن رہا ،سکھر میں تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے دفاتر ،مختلف کاروباری وتجارتی مراکز کے علاوہ ریسٹورنٹس، ہوٹلز، چائے کلبز، سوئمنگ پولز بھی بند رہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ کریانہ اسٹورز، مرغی، مچھلی، گوشت مارکیٹ، سبزی منڈی، میڈیکل اسٹورز کھلے رہے ، شہر کی سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے انتہائی کم رہا دوسری جانب شہر کے بس اڈوں سمیت ریلوئے اسٹیشنوں پر بھی سناٹے چھائے رہے شہری کرونا وائرس کے خوف کے باعث گھروں تک محدود ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں