سکھر میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں رقم کی تقسیم کا عمل شروع ہوگیا

جمعرات 9 اپریل 2020 19:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) سکھر میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں رقم کی تقسیم کا عمل شروع، ضلع بھر میں مراکز قائم، مراکز پر رش کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ،سکھر، مراکز پر کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیںوفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر مستحقین کواحساس پروگرام کے تحت امدادی رقوم فراہمی کے سلسلے میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی مستحقین کو امدادی رقم دینا کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے سکھر میں قائم مختلف سینٹروں پر مسیجز ملنے کے بعد سیکڑوں مستحقین امدادی رقم لینے پہنچ گئے اور سینٹروں پر لمبی قطاریں لگ گئیں انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے ممکنہ خظرات کے پیش نظر سینٹروں پر آنے والے مستحق افراد کیلئے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے خواتین کو حفاظتی دائرے میں کھڑا کیا گیا تھا واضع رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان کردہ امدادی رقم کے حصول کیلئے ملک کے ہزاروں نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں نے مسیجز کے زریعے اپلائی کیا تھا اور جانچ پڑتال کے مستحق لوگوں کو رقم وصول کرنے کیلئے کنفرم مسیج کیا تھا جس کے بعد مستحق افراد قائم کردہ سینٹروں سے اپنی رقم وصول کرینگے۔

(جاری ہے)

مراکزی پر رش کے باوجود کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جا رہی ہے لا ک ڈائون کی خلاف ورزی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں