نیب کی جانب سے گندم کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کاروائیاں، کندھکوٹ سے گندم کی 20ہزار سے زائد بوریاں برآمد

ہفتہ 6 جون 2020 00:00

سکھر۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) نیب کی جانب سے گندم کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کاروائیاں جار ی ہیں،نیب ٹیم کی کندھکوٹ میں کارروائی،بسم اللہ رائس مل میں کارروائی کرکے گندم کی 20 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کرلیں،نیب ذرائع کیمطابق گندم کی بوریاں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھیں، نیب ٹیم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ کمشنر کو موقع پر طلب کرلیا، کارروائی کے دوران مل مالکان فرار ہوگئے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں