حضرت عمر بن عبدالعزیز ؓ اور دیگر اہل ایمان کے مزارات کی بے حرمتی کیخلاف یوم احتجاج و مذمت منایا گیا

ہفتہ 6 جون 2020 00:02

سکھر۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) حضرت عمر بن عبدالعزیز ؓ اور دیگر اہل ایمان کے مزارات کی بے حرمتی کیخلاف جمعہ کو میلاد مصطفے کمیٹی اور بزم اعلٰی حضرت العالمی سکھر کی جانب سے یوم احتجاج و مذمت منایا گیا ،مختلف مساجد میں میلادمصطفے کمیٹی کے چیرمین محمد غیاث الدین قادری اور بزم اعلٰی حضرت العالمی سکھر کے رہنما مولانا اطہر رضا قادری حافظ مسقیم قادری قاری مقصوداحمد سکھیرا علامہ عدیل خان چشتی قاری عبدالرشید سعیدی علامہ رضوان خان مولانا نصیراحمد شیخ علامہ ساجد نعمان قاری حافظ حامد قادری شکیل احمد صدیقی حاجی تسنیم احمد عمران الحق مغل تابش خان سعیدی اور دیگر نے کہاکہ ’خلافتِ راشدہ‘‘ کی اًقدار کا اِحیا کرنے والے خلیفہ عمر بن عبدالعزیز، ان کی اہلیہ اور خادم کے مزارات کی بے حرمتی کی گئی ہے، ہم اس شرمناک کارروائی پر شدید احتجاج کرتے ہیں، اور شدید مذمت کرتے ہیں اورشام کی حکومت کو اس جرم میں برابر کا شریک تصور کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام دشمن قوتوں کی جارحانہ جاہلانہ غیر انسانی غیر اخلاقی اور انتہائی قابل مذمت ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں