شہداء پولیس کی بے مثال قربانیوں کے باعث امن و امان کی فضاء قائم ہے ،ایس ایس پی سکھر

پیر 3 اگست 2020 17:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا کہ شہداء پولیس کی بے مثال قربانیوں کے باعث امن و امان کی فضاء قائم ہے ، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہداء پولیس کے ورثا ء اور لواحقین کی ہر ممکنہ مدد جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر شہداء پولیس کے لواحقین اور ورثاء سے ملاقات اور عید تحائف تقسیم کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا کہ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اپنے شہداء کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتی عید کی خوشیوں میں شہداء کے لواحقین کو شامل کرنے کا مقصد انہیں یقین دلانا ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں