یوم الحاق کشمیر پورے پاکستان بشمول سکھر میں بھی بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا،اصلاح الدین شیخ

پیر 3 اگست 2020 17:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) جناح ویلفئیرایسوسی ایشن سکھر کے صدر اصلاح الدین شیخ نے کہا ہے کہ یوم الحاق کشمیر پورے پاکستان بشمول سکھر میں بھی بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا،5اگست2019 کو درندہ صفت اور ظالم بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختمِ کر کے کرفیو نافذ کر دیا تھا اور کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کردی تھی جسکی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ آزادی جدوجہد میں انکے ساتھ کھڑی ہے بھارت اگر اب بھی اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہیں آیا تو اسکو منہ کی کھانی پڑیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں جناح ویلفئیرایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 5اگست2020 حمایت مظلومین کشمیر یوم الحاق کشمیر کشمیربنے گا پاکستان کے عنوان و تیاریوں کے حوالے سے مختلف سماجی تنظیموں کے مشترکہ منعقد ایک اجلاس سیخطاب کے دوران کیا اجلاس میں مختلف تنظیمات کے رہنماؤں سلمان انصاری،سعید خان،شاہد بندھانی ،اکرم خان،خیر محمد قریشی،بشیر منگٹھار ودیگر نے شرکت کی اور کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشترکہ طور پر 5اگست 2020کو حمایت مظلومین کشمیر یوم الحاق کشمیر کشمیربنے گا پاکستان ریلی نکالنے کا اعلان گیا شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اصلاح الدین شیخ و دیگر کا کہنا تھا کے کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے لگائے جانے جبری کرفیو کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے پوری قوم کو چاہئے کے وہ اپنے کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کے اظہار کیلئے اپنے گھروں ،دکانوں اور شہر کے مختلف مقامات پر پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیری پرچم لگائیں اور کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکال کر کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بربریت کے خلاف آواز بلند کریں ،شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیر میں ہونے والے ظلم وبربریت پر اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان بنتی جارہی ہے، کشمیر ایک جنت ہیاورجنت نہ کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی ،کشمیر جل رہا ہے اور اقوام متحدہ سمیت مسلم ممالک بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے جو کشمیری مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے اگر بھارت نے پاکستان کی سرحدوں کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش بھی کی تو اسکی اینٹ سے اینٹ بجانے کیساتھ اسے گھر میں گھس کر شکست دینگے افواج پاکستان کیساتھ پوری قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کریگی انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا،انشاء اللہ بہت جلد کشمیر کو آزادی ملے گی شرکاء اجلاس نے اقوام متحدہ سمیت مسلم ممالک حکمرانوں سے کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لیکر کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں