نامعلوم چور قربانی کے آٹھ سے زائد جانور لے اڑے،پولیس نے علاقے کو گھیر لیا،سرچ آپریشن شروع

پیر 3 اگست 2020 17:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) نامعلوم چور قربانی کے آٹھ سے زائد جانور لے اڑے،پولیس نے علاقے کو گھیر لیا،سرچ آپریشن شروع ،جانور برآمدگی میں پولیس کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مکرانی مسجد بندر روڑ کی پیچھے باڑے میں سے آٹھ کے قریب بندھے ہوئے قربانی کے جانوروں کو کشتی میں سوارکرایا اور چوری کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم آخری اطلاعات تک پولیس چوری شدہ مویشی برآمد کرانے میں ناکام رہی جبکہ مویشی باڑے مالک کے مطابق جانوروں کو قربانی کیلئے باڑے میں باندھا تھا رات دیر گئے آٹھ دس مسلح افراد نے باڑے پر دھاوا بول دیا اور جانوروں کو کشتی میں سوار کراکے دریائے کے دوسرے کنارے لے گئے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں