سکھر کے قریب تیز رفتار پجیرومیں آگ لگ گئی، بچی جاں بحق، 4 افراد زخمی

پیر 3 اگست 2020 17:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) سکھر کے قریب تیز رفتار پجیرومیں آگ لگ گئی، بچی جاں بحق، 4 افراد زخمی، بچی کی نعش اور زخمی اسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق سکھر کے قریب بائی پاس پر ٹھیڑی کے مقام پر ایک تیز رفتار پجیرو روڈ پر آنے والی ایک بچی کو بچانے کی کوشش میں الٹ گئی اور گاڑی میں الٹتے کی آگ لگ گئی پجیرو ڈرائیور کی بچی کو بچانے کی کوشش بھی کامیاب نہیں ہوسکی اور وہی بچی جس کا نام نادیہ بنت بچل شیخ بتایا گیا ہے پجیرو کے نیچے آگئی اور جاں بحق ہوگئی جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے بچی کی نعش اور زخمیوں کو فوری طور پر نکال کر سول اسپتال خیرپور لے جایا گیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں