سکھر اسمال ٹریڈرزکے سینئر رہنما بابا جھنڈے شاہ انتقال کر گئے

جمعرات 6 اگست 2020 23:03

سکھر۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) سکھر اسمال ٹریڈرزکے سینئر رہنما بابا جھنڈے شاہ انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ جامع اللہ والی مسجد بندر روڈ پر ادا کی گئی جس میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن، حاجی غلام شبیر بھٹو، حاجی عبدالستار راجپوت، رئیس قریشی، عبدالقادر شیوانی، شکیل قریشی، محمد زبیر قریشی، حافظ محمد شریف ڈاڈا، بابو فاروقی، عبدالباری انصاری، احسان بندھانی، ظہیر حسین بھٹی، محمد منیر میمن،اعظم خان، محمد شبیر میمن، بابو عبدالکریم، جاوید کھوسو، فخرالدین عباسی، معراج وارثی، لالہ محب،سید محمد شاہ، ڈاکٹر سعید اعوان، محبوب صدیقی،طارق میرانی، محمد عامر، امداد جھنڈیر، صداقت خان و دیگر تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں مرحوم کو مقام قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ بابا جھنڈے شاہ کے انتقال پر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوں نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، حاجی محمد جاوید میمن کا کہنا تھا کہ بابا جھنڈے شاہ نے سکھر کے تاجروں کی فلاح و بہبود، اتحاد و یکجہتی کیلئے نمایاں خدمات انجام دی، مرحوم کی تاجروں کیلئے پیش کردہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں