شہید علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت22اگست تک ملتوی

ہفتہ 8 اگست 2020 19:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) شہید علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت22اگست تک ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جے یوآئی سندھ کے شہید رہنما علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت آج سکھر سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشتگردی عدالت کے جج آنند داس کے مقررتھی تاہم حسب روایت سابق قاتل فریق کے وکلاء کی غیر حاضری کی وجہ سے عدالت سماعت کو 22 آگست 2020بروز ہفتہ تک ملتوی کردی ، کیس کی سماعت کے سلسلے میں مولانا ناصر خالد محمود سومرو ، طارق حسین سومرو ، ہدایت اللہ شیخ ، ایڈووکیٹ اطہر عباس سولنگی اور کیس کے گواہان موجود تھے بعد ازیں سماعت مولانا ناصر خالد محمود سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں سماعت انتہائی سست روی کا شکار ہے ،انصاف میں تاخیر پر شدید تحفظات کا شکار ہیں گذشتہ 11 ماہ سے ایک لفظ کی بھی سماعت نہیں ہوسکی ہے جس پر افسوس کا اظھار کرتے ہمیں کیس کے روز اول سے عدالت پر اعتماد تھا اور آج بھی عدالت سے انصاف کی امید وابستہ ہے ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں