شہرکی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر لگے اشتہاری بل بورڈ انسانی جانوں کے لئے خطرناک بن گئے

ہفتہ 8 اگست 2020 23:28

سکھر۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) تیزہواموسلادھاربارشوں کاآغاز شہرکی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر لگے اشتہاری بل بورڈ انسانی جانوں کے لئے خطرناک شہریوں کی جانب سے فوری ہٹانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق موجودہ مون سون بارشوں کا آغاز تیز ہوا کے ساتھ موسلادھاربارشوں نے روہڑی کی مصروف ترین اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر لگے اشتہاری بل بورڈز ناصرف انسانی جانوں کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں بلکہ طوفانی تیزہواؤں اور موسلادھاربارشوں کے دوران ان دیوہیگل اشتہاری بورڈوں کے زمین بوس ہونے سے انکے قریب شاہراہوں پر رواں دواں ٹریفک کے باعث کسی بھی وقت حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ شہر کی مصروف ترین اورروہڑی سے سکھر جانے والے اہم شاہراہ بیڑی چوک سڑک کنارے میونسپل کمیٹی روہڑی کے پارک میں نصب دیوہیگل بورڈ ایسی صورت حال میں انسانی جانوں کے لئے خطرناک بن چکا ہے جبکہ بیڑی چوک سے گزرنے والے شہریوں کے لئے خوف کی علامت بنا ہوا ہے اس سلسلے میں شہریوں نے اعلی عدالتوں اور کمشنروڈپٹی کمشنر سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اشتہاری بورڈ فوری ہٹواکر شہریوں میں پائے جانے والے خوف کا خاتمہ کیا جائے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں