صالح پٹ پولیس کی کاروائی، دیرینہ تنازعہ پر محمد ابراھیم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار

ہفتہ 8 اگست 2020 23:42

سکھر8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) صالح پٹ پولیس کی کاروائی، ایک ہفتہ قبل دیرینہ تنازعہ پر ایک فرد محمد ابراھیم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ترجمان پولیس کیمطابق صالح پٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر علاقے میں کاروائی کرکے مقتول ابراہیم کو بندوق کے فائر کرکے قتل کرنے والے مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایک ہفتہ قبل پرانے تنازعہ پہ مسلح ملزمان نے محمد ابراہیم کو بندوق کے فائر کرکے قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی لال خان کی مدعیت میں 7 نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے، ایس ایچ او صالح پٹ نے کاروائی کرکے قتل میں ملوث نامزد مرکزی ملزم ثناء اللہ کٹپر اور نعمت اللہ کو گرفتار کرکے قبضے سے آلائے قتل برآمد کرلیا گیا، قتل کیس میں نامزد 4 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں.

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں