پنوعاقل کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

بدھ 12 اگست 2020 19:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) پنوعاقل کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار، مقابلے کے دوران ایک اہلکار بھی زخمی تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کے ترجمان کے مطابق پنوعاقل شہر میں مہران اسکول کے مقام پر مسلح ڈاکوؤں کا ایک گروہ کسی واردات کے ارادے سے کھڑا تھا کہ اچانک اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو جس کی شناخت نور تیغانی کے نام سے ہوئی ہے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی ڈاکو اور اہلکار کو پولیس نے علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کردیا ہے جبکہ ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ترجمان کے مطابق گرفتار ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ بھی معلوم کیا جارہا ہے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں