سکھر ، مینارہ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ ،ایک شخص زخمی ،اسپتال منتقل

بدھ 12 اگست 2020 19:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) مینارہ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ ،ایک شخص زخمی ،اسپتال منتقل ،واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ،پولیس تفصیلات کے مطابق تھانہ سی سیکشن کی حدود مینارہ روڈ مصطفائی اسپتال کے قریب ناملوم مسلح افراد نے وہاں سے گذرنے والے موٹر سائیکل سوار اربیلو ملک پر فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال علاج کیلئے منتقل کیا گیا پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق زخمی نوجوان اربیلو ملک بچل شاہ کا رہائشی ہے اور زخمی کے مطابق پرانے تنازعے پر جوابدار حلیم ملک، قائم دین ملک اوربادشاہ ملک نے فائرنگ کی ہے زخمی کا بیان ریکارڈ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں