ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی زیر صدارت محرم الحرام کی آمد اور سیکیورٹی کے متعلق اجلاس

بدھ 12 اگست 2020 23:47

سکھر۔12اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی زیر صدارت محرم الحرام کے آمد اور سیکیورٹی کے متعلق اجلاس منعقد ہوا ، ترجمان پولیس کیمطابق اجلاس میں شیعہ علماء ، پرمٹ ہولڈرز ضلع کے عہدیداروں اور ممبران حضرات نے شرکت کی،اجلاس میں محرم الحرام کے آمد کے سلسلے اور سیکیورٹی انتظامات کے متعلق بات چیت ہوئی، ایس او پیز، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے، لاؤڈ-اسپیکر، اشتعال انگیز بیانات، نعریبازی سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاِ فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی احکامات، ایس او پیز، نیشنل ایکشن پلان کے نکات اور ڈیپلائمینٹ پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

شیعہ علماء کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات پر اہم فیصلے کئے گئے،ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے علماء کو مکمل یقین دہانی کرائی،نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے محرم الحرام کے دوران لاؤڈ اسپیکر کا استعمال، 4th شیڈول کے افراد کالعدم تنظیموں اور دیگر مذہبی جماعتوں کے جلسے و جلوسوں پہ مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں