عوام میں کورونا بارے آگہی مہم چلا رہے ہیں، سی ای او سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن

بدھ 12 اگست 2020 23:47

سکھر۔12اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن( سرسو) مقامی سطح پر بنائی گئی تنظیموں کے تحت عوام میں کورونا سے آگہی مہم چلا رہی ہے جس کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ سندھ کے دس اضلاع میں ایک باضابطہ معاہدہ بھی طے ہوا ہے جس کے تحت ان اضلاع میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کاری کے ذریعے یونین کونسل سطح پر بنائی گئی لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز (ایل ایس اوز) اور دیہاتی تنظیموں کے نمائندوں کو کرونا کے حوالے سے تربیت دے کر آگہی مہم اور دیگر سرگرمیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ڈتل کلہوڑو نے کہا ہے کہ این سی او سی کے تحت کرونا آگاہی مہم، سیشنز اور مواد کی تقسیم جاری، کورونا وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں لازمی ہیں، حکومت کی جانب سے وائرس کے خاتمے کے لیے بنائے گئے اصول اور طریقہ کار ایس او پیزکیلئے عوام میں آگاہی شعور بیدار کرنا اہم ہے، اس حوالے سے مقامی ترقیاتی تنظیمں عوام الناس میں شعور آگہی بیدار کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں، سرسو حکومت پاکستان کی بنائی گئی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (NCOC) کی جانب سے کرونا وائرس کے مکمل خاتمے کی کوششوں میں ساتھ کھڑی ہے،سرسو کی جانب سے مہیا کردہ معلومات کے مطابق اب تک دس اضلاع ،شکارپور ،جیکب آباد ، کشمور ،لاڑکانہ ،قمر شھداد کوٹ ،خیرپور ،بدین ،ٹھٹہ ،سانگھڑ اور میرپور خاص میں 4242 سیشنز اور 8535 آگہی مواد تقسیم کیا جا چکا ہے،جس سے مقامی سطح پر کرونا وائرس اور اس سے بچاؤ کے طریقے کار کے بارے میں معلومات، شکی کیسز کی تیسٹ میں اضافہ اور عوامی ردعمل میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں