سکھرمیں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 12 اگست 2020 23:48

سکھر۔12اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) سکھرمیں پولیس مقابلہ،تھانہ پنوعاقل کی حدود مھران اسکول کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد، ساتھی فرار ،ڈاکو کی شناخت نور تیغانی کے نام سے ہوئی ہے ، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کیمطابق گرفتار ڈاکو , واردات کے ارادے سے شاراہ پہ موجود تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس تعاقب کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ پولیس اہلکار بھی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگیا،زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کیلیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ،ملزم کا رکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں