سکھر، نامعلوم افراد کی فائرنگ ،جامع عربیہ محمودیہ کے مہتم معجزانہ طور پر محفوظ رہے

علاقے میں خوف و ہراس،مقدمہ درج

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) نیو پنڈ تھانے کی حدود بھوسہ لائن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،جامع عربیہ محمودیہ کے مہتم مولوی یعقوب حیدری معجزانہ طور پر محفوظ ،علاقے میں خوف و ہراس،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیس داخل کرکے تحقیقات شروع کردی،تفصیلات کے مطابق سکھر کے تھانہ نیو پنڈ تکی حدود بھوسہ لائن میں نامعلوم افراد نے گذشتہ رات جامع عربیہ محمودیہ دارالعلوم کے مہتم و جے یو آئی نیو تعلقہ کے رہنما مولوی محمد یعقوب حیدری کے گھر پر فائرنگ کی فائرنگ کے آواز سیعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ گھر اور مدرسے کے دروازے بند ہونے کی وجہ مولوی محمد یعقوب حیدری اور انکے اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے جائیوقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے گولیوں کے خول شواہد کے طور پر اکٹھا کرکے مولوی محمد یعقوب حیدری کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف کیس داخل کرکے تحقیقات شروع کردی دوسری جانب واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مولوی محمدیعقوب حیدری نے احتجاج کرتے ہوئے ملوث افراد کی گرفتاری سمیت انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں