نوجوان ایکشن کمیٹی ٹھل کے زیر اہتمام جیکب آباد میں پینے کے پانی کی میگا اسکیموں سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) نوجوان ایکشن کمیٹی ٹھل ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام جیکب آباد میں پینے کے پانی کی میگا اسکیموں سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور علامتی بھوک ہٹرتال کرتے ہوء پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے نعرے بازی کی گئی مظاہرے کی قیادت نوجوان ایکشن کمیٹی کے حامد علی گولو ،نادر علی ،فخر زمان سومرو ،انیس الرحمن علی قریشی و دیگر کررہے تھے جبکہ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے طور پر اسٹیپ فاؤنڈیشن کے چئیرپرسن سمیت خواتین رہنماؤں نے مظاہرے میں شرکت کی اس موقع پر نوجوان ایکشن کمیٹی ٹھل ضلع جیکب آباد کے رہنماؤں کا کہنا کہناتھا کہ ٹھل شہر ایک لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل شہر ہے اور اسکے شہری بنیادی و بلدیاتی مسائل سے دوچار پینے کے صاف پانی کی نعمت سے محروم ہیں شہر کیلئے 2012 میں سندھ حکومت کی جانب سے صاف پینے کے پانی کیلئے اربوں روپے کی واٹر سپلائی اسکیم منظور کرائی گئی جو سرکاری افسران سمیت منتخب نمائندگان و کرپٹ ٹھیکیداروں کی مبینہ کرپشن کی نظر ہوگئی گذشتہ آٹھ سالوں سے اربوں روپے کی واٹر سپلائی اسکیم میں ہونی والی کرپشن کے کیخلاف سراپا احتجاج ہیں لیکن ٹھل کے شہریوں کا کوئی پرسان حال نظر نہیں آتا مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر ٹھل کے مکینوں کیلئے منظور کرائی جانیوالی اربوں روپے کی واٹر سپلائی اسکیم میں ہونے والی کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر ٹھل کے شہریوں کو پینے کاصاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں