سکھر پولیس اور بااثر ریٹائرڈ سرکاری افسر کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف بچل شاہ جتوئی برادری کا احتجاج اور پریس کانفرنس

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) سکھر پولیس اور بااثر ریٹائرڈ سرکاری افسر کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف بچل شاہ جتوئی برادری کا احتجاج اور پریس کانفرنس ، جتوئی برادری کو بلاجواز ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، مسروقہ سامان برآمد کرا کے جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں ، بالا حکام نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کریں ، بصورت دیگر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائینگے ، مہیر علی جتوئی و دیگر کا پریس کانفرنس میں اعلان تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بچل شاہ میانی کے گائوں گوٹھ غلام مصطفی جتوئی کے جتوئی برادری سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ سکھر کے بااثر سرکاری شخص اور پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف بچل شاہ میانی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اورزیادتیوں کے خلاف فلک شگاف نعریبازی کی بعد ازیں گوٹھ غلام مصطفی جتوئی کے جتوئی برادری کے معززین مہیر علی جتوئی ، علی در خان جتوئی ، دیدار علی خان جتوئی ، محمد قوی خان جتوئی ، قلندر علی جتوئی و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عرصہ کئی سالوں سے سکھر کے بااثر سرکاری ریٹائرڈ افسر نیاز کھوسہ اور اسکے ساتھیوں امداد کھوسہ ، احد سانگری ، شریف کھوسہ و دیگرنے ہمارا جینا دوبھر کر رکھا ہے پولیس کی ملی بھگت سے ہم پر رائو شاکر کیساتھ دوستی نبھانے پر غیر قانونی مقدمات درج کر کے حراساں کیا جا رہا ہے ،گذشتہ روز برادر ی کے محنت کش راشد علی کو ہائوسنگ پراجیکٹ پر بلا کر پولیس کی موجودگی میں مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر اسکا ٹریکٹر اور ایک عدد موٹر سائیکل چھین لی ، سکھر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دینے کے باوجود ابتک نہ تو ٹریکٹر واپس کرایا گیا اور نا ہی موٹر سائیکل واپس کرائی گئی ہے الٹا ملوث افراد ہمیں شکایات پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، مہیر علی جتوئی و دیگر نے بتایا کہ بااثر ریٹائرڈ افسر نیاز کھوسہ و دیگر کی کرپشن اور قبضے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو کئی بار بمعہ ثبوت تحریری درخواست دے چکے ہیں لیکن بااثر ہونے کی بنائ پر متعلقہ ادارے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے سے ڈر رہے ہیں پریس کانفرنس کندہ نے سکھر انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر فی الفور بااثر افراد کے قبضے سے ہمیں ٹریکٹر اور مسروقہ موٹر سائیکل واپس نہ کراکے ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جھوٹے کیس ختم نہ کئے گئے تو بروز پیر سے سکھر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہٹرتال اور بعد ازیں بچل شاہ قومی شاہراہ پر بھرپور احتجاجی دھرنا دیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں