پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 25 ستمبر 2020 18:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام ملازمین کی کثیر تعداد نے دفتر کے باہر چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ کے ایم ایس ارشاد قاظمی کی مبینہ اور ملازمین کیساتھ بلاجواز کی جانیوالی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سکھر کے رہنما عبدالقیوم قاضی،محمد آچر چوہان،میر محمد دایو ،محمد قاسم جونیجو ،فرید الدین جتوئی،حماد اللہ بھٹو ودیگرکررہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے ایم ایس ارشاد قاظمی کی مبینہ کرپشن اور ملازمین کیساتھ زیادتیاں حد سے بڑھ گئی ہیں ملازمین کو ڈیوٹی کے دوران بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے اور دباؤ ڈال کر حراساں کیا جارہا ہے جس کے ہم پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے محکمہ صحت کے سمیت دیگر بالا حکم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاڑکانہ کے ایم ایس ارشاد قاظمی کی مبینہ کرپشن اور ملازمین کیساتھ بلاجواز کی جانیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں