آپس میں برداشت،تحمل،بردباری کا رویہ اپنانے کی ضرورت ہے ،ڈاکٹرسعید اعوان

جمعہ 25 ستمبر 2020 18:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں آپس میں برداشت،تحمل،بردباری کا رویہ اپنائیں۔دوسرے کے نقطہ نگاہ اور دوسرے کے وجود کو کھلے دل سے برداشت کریں۔آپس میں بغض،کینہ اور عدم برداشت کو ختم کریں۔

اختلاف پیدا کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔قرآن کریم فساد اور علاقائی،لسانی،مذہبی اور گروہی تعصبات پھیلانے کو قتل سے بھی برا قرار دیتا ہے۔اور تفرقہ بازی سے منع کرتا ہے۔خیر خواہی کے جذبات نیک سلوک کا سبب ہوتے ہیں اور ان سے معاشرہ میں امن و سکون کی فضا پیدا ہوتی ہے۔مسلمان آپس میں ایک عمارت کی طرح ہیں جس کا ایک حصہ دوسرے کو مظبوط کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اخوت باہمی تقویت کا باعث ہے۔ سلسلہ نقشبندیہ طاہریہ کے سالار خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں فرماتے ہیں کہ آج امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا واحد حل اور راستہ یہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرز فکر کو صحیح معنوں میں سمجھیں اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل کریں۔مسلمان قوم کا یہ اعزاز ہے کہ اس قوم کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت عطا ہوئی ہے۔

ہم مسلمان اللہ کے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے آقا،ہمارے ہادی ہیں اور ہمارا وسیلہ ہیں۔آج کے مسلمانوں نے اس نسبت اور نعمت کا کتنا احترام کیا ہے۔اور ہم نے اس نعمت اور قرآن سے کتنا فائدہ اٹھایا ہے ہم سب کو اس کا خود جائزہ لینا چاہیے ہم اپنے اندر جھانک کر دیکھیں۔اپنے باطن کا تجزیہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں