کالجز کے غیر تدریسی عملے کا احتجاج رنگ لے آیا ،ترقی کے لیے اجلاس طلب

ہفتہ ستمبر 22:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) کالجز کے غیر تدریسی عملے کا مطالبات کے حق میں احتجاج رنگ لے آیاہے گذشتہ روز ملازمین کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج کا نوٹس لینے کے بعد ڈائریکٹر کالجز نے پروموشنز کے منتظر لیب اسسٹنٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے ، زرائع کے مطابق کئی سالوں سے گریڈ نائن میں کام کرنے والے سینئر لیب اسسٹنٹس کو گیارہویں گریڈ میں پروموٹ کیا جائے گا، واضع رہے کہ کالجز کے غیر تدریسی عملے نے مطالبات کے حق میں سکھر ریجن کے درجنوں ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا تھاجس کے بعد ڈائریکٹر کالجز نے پروموشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments