کرسی کی دوڑ میں سیاستدانوں نے عوام کے مسائل پس پشت ڈال دیئے ہیں،ڈاکٹرسعید اعوان

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ چالیس برس میں کئی سیاستدان آئے،کئی کلینڈر بدلے لیکن غریب عوام کی حالت بدلنے کے بجائے سیاستدانوں نے اپنے حالات بدل لئے۔کرسی کی دوڑ میں سیاستدانوں نے عوام کے مسائل پس پشت ڈال دیئے ہیں۔روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔

عوام کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے۔حکومت عوام کو صبر کا درس دے رہی ہے۔ اشیاء خوردنوش،ادویات،پیٹرول،بجلی، گیس،کتابوں،کاپیوں کی قیمتیں آئے دن بڑھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صفائی کا نظام تباہ و برباد ہے۔عوام کو صاف پینے کا میسر نہیں ہے۔سیاستدان اپوزیشن میں عوام دوست اور حکومت میں عوام دشمن بن جاتے ہیں۔عوام سے ووٹ لیتے وقت سبز باغ دکھاتے ہیں۔آخر ہم سچے پاکستانی کب بنیں گے اپنے ذاتی مفادات کے بجائے کب عوامی مفادات کے لئے کام کریں گے۔

پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنائیں گے۔ہمارا مستقبل کب روشن ہوگا۔حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرے۔غریب کے خاتمے کے بجائے غربت کا خاتمہ کریں۔آئیں پاکستان اور پاکستانیوں کی خوشحالی،ترقی،استحکام کے لئے سب مل کر ذمہ دار بنیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں