سکھر، وٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کا لاپتہ ڈاکٹر آیت اللہ کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاج

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) سکھرمیں وٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے بدین کے ڈاکٹر آیت اللہ جروار کو اغوا کرکی لاپتہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی مظاہرے میں وٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کی علاوہ ہیومن رائٹس اور سول سو سائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ڈاکٹر نعمت اللہ رک،ڈاکٹر رب نواز گل اجن،ڈاکٹر عاصم سمیجو،ایڈوکیٹ الاہی بخش ،حمیرا منگیتر، زبیدہ،امتیاز سومرو ودیگرکا کہنا تھا کہ بدین سے تعلق رکھنے والے وٹرنری ڈاکٹر آیت اللہ جروار کو 90 روز قبل اسلحے کے زور پر اغوا کرکے لاپتا کیاگیاجس کا اس وقت تک کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے جس کی وجہ سے اس کے گھرمیں کہرام برپا ہے اس کی گمشدگی کا سندھ حکومت نے کوئی نوٹس تک نہیں لیا ہے ہمارا سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے اور ان کی واپسی کے لیے اقدامات کرے انہوں نے متنبہ کیاکہ اگر ان گمشدگی کا نوٹس لے کر ان کی واپسی کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو وٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف پرامن مارچ کیا جائے گا مظاہرین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر آیت اللہ جروار کوبازیاب کروائیں

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں