سکھر میں صفائی ستھرائی کا فقدان ،رہائشی و تجارتی مراکز میں گندگی کے ڈھیر

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) شہر سکھر میں صفائی ستھرائی کا فقدان ،رہائشی و تجارتی مراکز میں گندگی کے ڈھیر،مختلف بیماریاں پھیلنیکا خدشہ،شہری حلقون میں تشویش کی لہر صوبائی وزیر بلدیات و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینیکا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے مختلف علاقوں صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز کے بعد شہر کی مصروف ترین سڑکوں سمیت رہائشی علاقوں کی گلیاں گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کر رہی ہیں، صفائی کے عملے نے شہری و تجارتی مرکز سے گندگی کے ڈھیر اٹھانے کے بجائے کچہرہ کنڈی بنانا شروع کردیا ہے ،گندگی کے تعفن کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ حد سے زائد بڑھ گیا ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے افسران کیو نااہلی کیو وجہ سے شہر کا نکاسی آب نظام مفلوج ہوجانے کی وجہ سے گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہونا بھی روز کا معمول بنتا جارہا ہیشہری حلقوں سمیت شہریوں و دکانداروں نے سکھر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے سکھر میونسپل اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر اور ڈرینج سسٹم ناکارہ ہوجانے کی وجہ سے نالیوں اور گٹروں کا گندہ پانی جمع ہے جو انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سکھر کے شہری حلقوں ،تاجر برادری اور علاقہ مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر سکھر ، میونسپل کمشنر و دیگر متعلقہ اداروں کے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں