سکھر ،وڈیرے کی مبینہ زیادتیو ں کیخلاف غریب اہل خانہ پریس کلب پہنچ گئے

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) سکھر کے علاقے آدم شاہ کالونی گلی نمبر چارملٹری روڈ کے مکین منصور احمد مہر نے علاقے کے بااثر وڈیرے کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے ہم لوگ عرصہ کئی سالوں سے مذکورہ علاقے میں رہائش پذیر ہیں لیکن علاقے کے بااثر شخص ایاز مہر نیولی اپنے گھرکا راستہ بنانے کیلئے ہمارے گھر کو انکروچمنٹ قرار دیکر گھرمسمار کرنا چاہتا ہے جبکہ میں کئی سالوں سے تمام سرکاری مراعات بجلی،گیس،پانی ودیگر بلز ادا کرتا ہوں، شکایت پر بااثر شخص سنگینوں نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے گھروں خالی کردیا تو میں غریب اپنے معصوم بچوں کیساتھ کہاں جاؤں متاثرہ شخص نیولی بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف وتحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں