شہر کے ترقیاتی کام مکمل نا ہوسکے،نئی تعمیر شدہ سڑکیں کھودنے کا عمل جاری،شہری حلقوں میں تشویش کی لہر

اتوار 27 ستمبر 2020 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) شہر کے ترقیاتی کام مکمل نا ہوسکے،نئی تعمیر شدہ سڑکیں کھودنے کا عمل جاری،شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں انتظامیہ کی جانب سے خطیر رقم سے تعمیر ہونی والی سڑکوں کو ترقیاتی کام کی آڑ میں ایک بار پھر کھودنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے شہر کے مختلف علاقوں غریب آباد،پرانہ سکھر،مائیکرو کالونی ،مینارہ روڈ،لوکل بورڈ سمیت دیگر رہائشی و تجارتی مرکز میں خطیر رقم سے تعمیر شدہ سڑکوں کو ترقیاتی کاموں کا نام دیکر تباہ کیا جارہا ہے،سڑکوں کی کھدائی کے باعث مزکورہ علاقے کے مکینوں سمیت دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے واضع رہے کچھ دن قبل ایڈمنسٹریٹر نے روڈ کٹنگ کے حوالے سے انتہائی سخت احکامات جاری کئے تھے تاہم یہ احکامات بھی ہوا کی نظر ہوتے دیکھائی دیتی ہے شہر میں ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے اور تعمیر شدہ سڑکوں کو دوبارہ کھودنے والے عمل پرخول شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اورانہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں