ٹ*سکھر، بجلی کی چوری کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں،محمدمیاں سومرو

سیپکو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرے ،رینجرز کی ضرورت پڑے تو اس بارے وفاقی حکومت سے بھی بات کروں گا ،وفاقی وزیرنجکاری

اتوار 27 ستمبر 2020 19:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں سیپکو ان کے خلاف بھرپور کاروائی کرے اگر اس حوالے سے اسے رینجرز کی معاونت کی ضرورت پڑے تو میں وفاقی حکومت سے بات کروں گا اور اسے رینجرز کی معاونت بھی فراہم کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں سکھرالیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر چوہدری محمد سلیم سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوروں سے نہ کوئی رعایت کی جائے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی سیاسی دباؤ برداشت کیا جائے قبل ازیں ملاقات کے دوران سیپکو چیف چوہدری محمد سلیم نے وفاقی وزیر کو کمپنی کی کارکردگی ،بجلی کی چوری روکنے اور ریکوری کے حوالے سیکیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ وفاقی وزیر نے جیکب آباد و دیگر شہروں میں بجلی سے متعلق مسائل حل کرنیکی ہدایات دیں جس پر ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کی جانب سے جیکب آباد کے حوالے سے مسائل پر سیپکو چیف نے فوری طور پر احکامات جاری کیے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں