گ*سکھر، تحفظ رسالت ریلی ،ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول گاڑیوں پر اور پیدل شریک

ریلی کا شہر کی سڑکوں پرمارچ،فضائیں دورود سلام اور لیبک یا رسول کی صداؤں سے گونج اٹھی

اتوار 27 ستمبر 2020 19:55

پ*سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2020ء) سکھرمیں تحفظ رسالت ریلی ،ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول گاڑیوں پر اور پیدل شریک ،شرکاء ریلی کا شہر کی سڑکوں پرمارچ،فضائیں دورود سلام اور لیبک یا رسول کی صداؤں سے گونج اٹھی ،سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں توہین رسالت برداشت نہیں کریں گے ،علمائے کرام کا خطاب تفصیلات کے مطابق تنظیمات اہلسنت سکھر کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت ،عظمت صحابہ اور محبت اہلبیت کے حوالے سے سکھر کے گلوبل چوک لب مہران سے نامور عالم دین مفتی ابراہیم قادری ،پیرآف بھرچونڈی شریف امیرمرکزی جماعت اہلسنت پیرعبدالخالق قادری، پیر سید نصراللہ سیدسردارعلی شاہ میاں عبدالحق سیدضمیرحسین شاہ ،مشرف محمودقادری ،مفتی شفیق قادری ،میاں عبدالباقی، مفتی عارف سعیدی ،محبوب سہتو،صاحبزادہ حامد محمودفیضی، عدنان رضاقادری ،مفتی حق نبی سکندری،پیر عبدالغفار ،غیاث الدین قادری،مولانا نوراحمدقاسمی ودیگر کی قیات میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں سندھ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی جن کے قافلے صبح سویرے سے ہی سکھر پہنچنا شروع ہوگئے تھے ریلی گلوب چوک لب مہران سے شروع ہوئی اور اس کے شرکاء نے شہر کی سڑکوں پر گشت کیا عاشقان رسول گاڑیوں اور پیدل شریک رہے اور شہر کی فضائیں دورود وسلام اور لبیک یا رسول اللہ کی صداؤں سے گونج اٹھیں ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے بھی درج تھے ریلی پریس کلب پر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی جہاں پر نامور علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ دنیا کے مسلمان ہر چیز برادشت کرسکتے ہیں لیکن توہین رسالت اور اہلبیت و صحابہ کرام کی شان میں کسی قسم کی کوئی گستاخی برداشت نہیں کریں گے بلکہ اس کے لیے وہ اپنی جانیں تک قربان کرنے کے لیے تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کے صبر کا امتحان لینے کی کوشش کی جارہی ہے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور یہاں پر تمام فرقے باہہمی اتفاق و اتحاد سے رہتے ہیں لیکن اسلام دشمن یہاں پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکاکربھائی سے بھائی کو لڑانے کی مذموم سازش کررہے ہیں لیکن ہم ان کی کوششوں کوکسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے حکومت ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کرے اور ایسے اقدامات کرے جن ملک کا امن بھائی چارہ اور اتحاد برقرار رہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں